Joe Biden surprise diners with unannounced visit to D.C. restaurantتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس)امریکی صدر جو بائیڈن ، ان کی اہلیہ ، نائب صدر کیملا ہیرس اور ان کے شوہر کی دارالحکومت واشنگٹن کے مشہور فرانسیسی ریستوراں لی ڈپلومیٹ ہوٹل کے دورے پر ماسک کے بغیر آمد پر انتظامیہ اور عوام لوگ حیران رہ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سوموار کو دوپہر کے وقت ریستوران کے باہر ایک کار کر رکی جس میں امریکا کی نائب صدر کیملا ہیرس اور ان کےشوہر اس ریسٹورنٹ میں آئے۔ اس کے بعد صدر جوبائیڈن اور خاتون دوسری کار پر وہاں پہنچے۔ ان میں سے کسی کے چہرے پر ماسک نہیں تھا۔ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیے جانے اور وبا کی وجہ سے پیدا صورت حال کے باوجود صدر جوبائیڈن اور ان کے ساتھ آنے والے دیگرمعززین بغیر ماسک کے ہوٹل میں گھومتے رہے۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت نے وسط مئی میں اعلان کیا تھا کہ جن شہریوں کو کرونا ویکسین دی جا چکی ہے انہیں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ، انٹنی فوکی نے واضح کیا کہ وہ بند جگہوں پر ماسک کے استعمال کو ترک کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔دوسری طرف صدر جوبائیڈن نے ماسک ترک کرنے اعلان کے دون کو’یوم عظیم‘ قرار دیا۔ انہوں نے اپنی متعدد ٹویٹس میں لکھا تھا کہ امریکی شہری اب ماسک کی پابندی سے آزادی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔امریکا میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک تقریبا 59 فی صد افراد کو دی جا چکی ہے۔ امریکا میں ایک روز میں کو 19 کے 38 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اموات 11 بتائی گئی ہیں جو کہ سب سے کم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *