ریاض:(اے یو ایس)فلسطینی گروپ حماس نے وعدہ کیا ہے کہ 11روزہ اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ پٹی کی نو تعمیر کے لیے جو بین الاقوامی امداد دی جا رہی ہے اس کی ایک پائی بھی وہ نہیں چھوئے گا۔غزہ میں گروپ کے سیاسی لیڈر یحییٰ سینوار نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے چھٹے روز و امداد کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تقسیم کا وعدہ کیا۔
قبل ازیںوائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیےجاری ہونے والے فنڈ حماس کے ہاتھ نہیں لگیں گے۔ ساتھ ہی امریکا نے ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بحالی کی تجویز پیش کی تھی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہمیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کا عمل آسان نہیں بلکہ کٹھن اور دشوار ہے۔اس سے قبل پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا تھا کہ امریکا غزہ میں اس طرح سے امداد کی فراہمی کے لیے کام کرے گا جس سے حماس کے بجائے عوام کو فائدہ پہنچے۔
بائیڈن نے کہا کہ ہم غزہ کی تعمیر نو کی کوششوں میں خطے میں موجود اپنے اتحادیوں کو شامل کرنے کے لیے کام کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سوموار کواسرائیل، فلسطینی اراضی، مصر اور اردن کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ یروشلم کے دورے کے دوران امریکی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے جس کےبعد وہ مصر اور اردن بھی جائیں گے۔