صابری ضلع(خوست):امارت اسلامیہ کے سینئر رکن انس حقانی نے امارت اسلامیہ کی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ امارت اسلامیہ کے سپریم لیڈر مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ کی طرف سے اعلان کردہ عام معافی کا احترام کریں۔
صوبہ خوست میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو اچھی خدمات فراہم کرنے کے لیے سرکاری آسامیوں کو ہنر مند، پیشہ ور افراد سے پر کیا جانا چاہیے۔انہوں نے امارت اسلامیہ کی افواج پر زور دیا کہ وہ ملک کے شہریوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔ہمیں نفرت، غصہ اور ذاتی خواہشات کی وجہ سے اپنے (بزرگوں) کی نافرمانی نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنے اسلامی نظام کو توڑنا اور اسے کمزور نہیں کرنا چاہیے اور اسلامی نظام کے نام کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔
حقانی نے یہ بات صوبہ خوست کے ضلع صابری میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔حقانی نے کہا کہ جن مجاہدین کو ذمہ داری اور اختیار یا کوئی عہدہ دیا گیا ہے، انہیں عام لوگوں کو حقارت سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ ایک قبائلی بزرگ نے کہا کہ یہ نظام اسلام کا علم رکھنے والے دانشوروں اور رہنماو¿ں نے قائم کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ نظام بہتر ہو گا۔حقانی نے اسی صوبے میں اس سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بند اسکولوں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور علما کا ایک اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں تبادلہ خیال کے بعد لڑکیوں کے ا سکولوں سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا۔
