Hardeep Puri receives Sri Guru Granth Sahib brought from Kabulتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: افغانستان میں شورش اور افرا تفری کے درمیان کابل کے تین الگ الگ گوردواروں سے لائے گئے3 گورو گرنتھ صاحب کا مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ نے آج منگل کے روز نئی دہلی میں ہاتھوں میں اٹھا کر خیر مقدم کیا اور ان میں سے ایک کو سر پر اٹھا کر لے گئے۔ گورور گرنتھ صاحب کے تینوں سوروپ گذشتہ روز کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے پر کچھ ہندوستانی شہریوں اور 46افغان ہندوؤں اور سکھوں کے ساتھ لائے گئے اور وہاں تین افغان سکھ گورو گرنتھ صاحب کے تینوں نسخوں کو اپنے سر پر اٹھا کر ہندستانی فضائیہ کے طیارے میں لائے جہاں ان تینوں گورو گرنتھ صاحب اور 44افغان سکھوں کا دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ہردیپ سنگھ اور وی مرلی دھرن نے خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر بی جے پی رہنما آر پی سنگھ، اور دہلی سکھ گوردوارہ منجمنٹ یکمیٹی کے صدر مجندر سنگھ سرسہ بھی ہوائی اڈے پر پہلے سے موجود تھے۔ہردیپ سنگھ نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ تھوڑی دیر قبل کابل سے دہلی پائے گئے سری گورو گرنتھ صاحب کے تین مقدس سوروپ کو وصول کرنے اور ان تینوں گورو گرنتھ صاحب کے سامنے عقیدت و احترام سے ماتھا ٹیکنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا جس میں وہ مقدس گورو گرنتھ صاحب کا ایک نسخہ اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں۔ مرکزی وزیرنے افغانستان سے لوگوں کو بحفاظت لائے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت افغانستان میں باقی دیگر لوگوں سے رابطہ میں ہے۔ہردیپ نے یہ بھی کہا کہ گورو گرنتھ صاحب کی کوویڈ 19-جانچ بھی کی گئی ہے۔بعد ازاں گورو گرنتھ صاحب کے تینوں سوروپ قومی دارالخلافہ کے نیو مہاویر نگر میں واقع گورو ارجن دیو جی گوردوارہ لے جایا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *