Hardik, Dhawan, Natarajan hand India unassailable 2-0 lead in T20I seriesتصویر سوشل میڈیا

سڈنی:ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن کی تباہ کن اور کفایتی بولنگ کے بعد شیکھر دھون کی شاندار ہاف سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی،لوکیش راہل اور ہاردیک پانڈیا کی عمدہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی 6وکٹ سے شکسے دے کر تین ٹی20-میچوں کی سریز اختتام پذیر ہونے سے پہلے ہی 2-0کے فرق سے اپنے نام کر لی۔

سریز کا تیسرا اور آخری میچ 8دسمبر کو ہو گا۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کے لیے مدعوکیے جانے پر آسٹریلیا نے مقررہ20اووروں میں پانچ وکٹ پر 194رنز بنائے۔ جس ہندوستان نے 20ویں اور کی چوتھی گیند پر ہی 4وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شیکھر دھون نے 36بالوں کی اننگز میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52رنز بنائے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 24گیندں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40، راہل نے 22گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ30رنا بنائے۔

حالانکہ جس وقت آخری اوور شروع ہوا توہندوستان کو 11رنز کی ضرورت تھی اور کریز پر کوئی منجھا ہوا بلے باز نہ ہونے کے باعث جیت کے امکانات معدوم ہوتے نظر آرہے تھے ۔ لیکن ڈیتھ اووروں میں بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے ہاردیک پانڈیا نے طوفانی انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے 22گیندوں پر 42رنز بنا کر آخری اوور کی دوسری اور چوتھی گیند کو بالترتیب لانگ آن اور ڈیپ مڈ وکٹ باو¿نڈری کو چھکے کے لیے پار کرا کے ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر ہی پورا کر کے ہندوستانی خیمے میں خوش و مسرت کی لہر دوڑا دی۔

انہوں نے اپنی 42رنز کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔اس سے قبل آسٹریلیا کی اننگز میں کپتان میتھیو ویڈ 32گیندوں پر 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58رنز بنائے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 38بالوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ46اور ہینرکس نے 18گیندوں پر 26رنز بنائے اور ایک چھکا لگایا۔نٹراجن نے دو وکٹ لیے جبکہ شردل ٹھاکر اور چاہل نے ایک ایک وکٹ لی۔ہاردیک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *