Hardik, Jadeja, Bumrah end India's ODI rut, avert series sweep against Australiaتصویر سوشل میڈیا

کینبرا: اعصاب شکن میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز میں خود کو وائٹ واش سے بچا لیا۔ اور آسٹیلیا یہ سریز 2-1سے ہی جیت سکا۔ہندوستان کی اس سنسنی خیز جیت میںدو آل راؤنڈرز ہاردیک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ اور ڈیتھ اووروں کے ماہر اسٹرائیک بولر جسپریت بومرا اور ان کے معاون فاسٹ بولروں ٹی نٹراجن اور شردل ٹھاکر نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ میچ خاص طور پر نٹراجن کے لیے کسی یادگار سے کم نہیں ہے کیونکہ اسی میچ سے انہوں نے اپنے ون ڈے میچز کے کیریر کا آغاز کیا اور ڈیبو میچ میں ہی پہلے لبوس چاگنے جیسے خطرناک بلے باز کو ابتدائی اننگز میں ہی کلین بولڈ کر کے آسٹریلیا کو زبردست دھچکا پہنچایااور پھر ڈیتھ اووروں میں بتدریج خطرناک بنتے اور ٹیم کو ہدف کے قریب تک پہنچانے کی کوشش کرتے نظر آنے والے اشتون اگار کو پویلین کی راہ دکھا کر ہندوستان کی جیت یقینی بنا دی۔کیونکہ جس وقت انہوںنے اگار کو آؤٹ کیا تو آسٹڑیلیا ہدف سے 24رنز دور تھا ۔اور صرف17گیندیں باقی تھیں ۔نٹراجن نے دو وکٹ لیے۔جبکہ شردل کو تین اور بومرا کو دو وکٹ ملے۔کلدیپ یادو اور جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

سریز میں پہلی بار ٹاس جیتنے والے ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ لیکن آسٹریلیائی بولروں نے ہندوستان کو اس کا فائدہ نہ اٹھانے دیا اور ابھی اسکور152ہی تھا کہ آدھی ٹیم انڈیا آؤٹ ہو گئی اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ ہندوستان 200رنز بھی نہیں بنا سکے گا۔

لیکن ہندوستان کے دو آل راؤنڈروں ہاردیک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ نے نہ صرف اننگز سنبھالی بلکہ آسٹریلیائی بولروں کی ایسی خبر لینا شروع کی کہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے اور غیر مفتوح رہتے ہوئے دونوں مل کر اسکور300کے پار لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ان دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے بنے 150رنزمیں پانڈیا نے 76گیندوںپر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے92اور جڈیجہ نے 5چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ50گیندوں پر 66رنز بنائے۔ پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہندوستان کی جانب سے تیسری ہاف سنچری کپتان وراٹ کوہلی نے بنائی انہون نے 78گیندوں پر63رنز کی اننگز کھیلی جس میں ان کے پانچ چوکے شامل ہیں۔شبمن گل نے 33،شیکھر دھون نے16،سریز ایر نے19اور کےایک راہل نے 5رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اگار دو وکٹ لے کامیاب بولر رہے جبکہ ہیزل ووڈ، ایبٹ اور زمپا کو ایک ایک وکٹ ملی۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3اووروں میں289رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ جس میں کپتان آرون فنچ نے 82گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے75، میکسویل نے 38گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ59گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے38اور اگرا نے 28گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ 28رنز بنائے۔اسٹیو اسمتھ کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *