Hariri fails to form a government while Lebanon is facing total collapseتصویر سوشل میڈیا

بیروت : (اے یوایس) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ملک میں جاری معاشی بحران اور دیگر وجوہات کی بنا پر حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ایک روز قبل لبنان کے نامزد وزیر اعظم کی صدر میشن عون سے مختصر ملاقات ہوئی، جس میں حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔صدر سے ملاقات کے بعد سعد الحریری نے کہا کہ ’ہمارا صدر سے اتفاق نہیں ہوسکا، اختلافات اب کھل کر سامنے آچکے ہیں، جس کی وجہ سے میں حکومت سازی کی کوششوں کو ختم کررہا ہوں‘۔انہوں نے بتایا کہ ’کابینہ کی تشکیل نو کے معاملے پر صدر سے بنیادی اختلافات ہوئے، جو ختم نہیں ہوسکے اور نہ وہ سیاسی مسائل کو حل کرنے کے خواہش مند ہیں‘۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نے چوبیس وزرا پر مشتمل کابینہ اراکین کی فہرست صدر کو منظوری کے لیے پیش کی تھی، جس پر مشین عون نے دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعتراض کیا تھا۔سعد الحریری نے صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اب سچائی کا مرحلہ شروع ہوگیا، ہم قوم کو ساری باتیں بتائیں گے، میرے نزدیک یہ حکومت ملک کو بچانے اور تختہ الٹنے سے روک سکتی ہے۔‘واضح رہے کہ ان کے نئی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر صدرعون کی جماعت فری پیٹریاٹک موومنٹ (ایف پی ایم ) سے اختلافات چلے آرہے تھے۔ اس کے علاوہ لبنان کی دوسری بڑی جماعت سمیر جعجع کے زیر قیادت لبنانی فورسز نے بھی سعدالحریری کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی کی حمایت نہیں کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *