واشنگٹن ،(اے یو ایس)امریکا نے ہفتے کے روز روس کے خلاف اپنی کشیدگی کی تجدید کی ہے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوسرے دن امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی جانب سے کی گئی تقریر میں انہوں نے زور دیا کہ ان کا ملک روسی صدر ولادیمیر پوتین کو جیتنے نہیں دے گا۔انہوں نے چین پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی ماسکو کی حمایت میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا روسی افواج کو فوجی مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہم پیوتن کو جیتنے نہیں دیں گے۔اس کے علاوہ امریکی نائب صدر نے کہا کہ نیٹو اتحاد مضبوط ہو چکا ہے، جب کہ روس کمزور ہو گیا ہے۔ ماسکو پر یوکرین میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جنگی مجرم سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کیئف کے لیے اپنے ملک کی مسلسل حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوتین کو جیتنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔دوسری طرف نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولنبرگ اور یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران اس بات پر زور دیا کہ کیف کی ہر طرح سے حمایت کی جانی چاہیے اور پوتین کو جنگ جیتنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ .امریکہ ماضی میں متعدد بار ایران، شمالی کوریا اور چین پر ماسکو کی حمایت کا الزام لگا چکا ہے۔ جبکہ تہران اور بیجنگ نے ہمیشہ یوکرین جنگ میں روس کا ساتھ دینے کی تردید کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 24 فروری کو روس اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے واشنگٹن کی قیادت میں مغربی ممالک نے یوکرینی افواج کو مادی اور فوجی امداد فراہم کی ہے، جبکہ روسیوں پر سینکڑوں پابندیاں عائد کی ہیں۔