HCHR urges gov'ts to stop exempting terrorists from punishmentتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایرانی عدلیہ برائے بین الاقوامی امور کے نائب صدر کے دفتر نے ایران میں یوم انسداد دہشت گردی کے موقع پر دنیا کی تمام حکومتوں سے پر زور اپیل کی کہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں دہشت گردوں کو نہ بخشا جائے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی رعایت کی جائے۔

کاظم غریبابادی ، جو کہ ایرانی عدلیہ برائے بین الاقوامی امور کے نائب صدر کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی حقوق انسانی کونسل کے جنرل سکریٹری بھی ہیں ، کے دفتر سے جاری بیان میں انتباہ دای گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی توثیق کے سات سے زائد عشروں کے بعد بھی دنیا کے عوام دہشت گردی ،منافرت اور تشدد سے متاثر ہیں۔اگر کسی وقت عالمی جنگیں دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا اصل سبب رہی ہیں تو آج اس کی جگہ دہشت گردی نے لے لی ہے جس سکی وجہ سے ہزاروں اور بے قصور افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا اصل شکار ہے۔ اس ضمن میں چار دہائیوں کے دوران 17 ہزار سے زائد بے قصور لوگوں کے قتل کے ساتھ ساتھ ایرانی سائنسدانوں اور اہم شخصیات بالخصوص لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کوایران کے خلاف دہشت گردی برپا کرنے کی جیتی جاگتی مثالوں سے تعبیر کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *