واشنگٹن(اے یو ایس ) امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے ریپبلکنز کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال 6 جنوری کو کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے پر ٹرمپ کی حامیوں ’شرم آنی چاہیے’۔’سی این این‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیلوسی نے کیپیٹل ہل بغاوت کو دیکھنے کے لیے ریپبلکنز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ری پبلیکنز نے انتخابی دھوکہ دہی کے حوالے سے ٹرمپ کے بے بنیاد الزامات کی حمایت جاری کی ہے۔
ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کے الزام میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نے کڑی تنقید کی۔پیلوسی نے ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑنے والے دیگر ریپبلکن صدارتی امیدواروں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جن میں ان کے مرکزی حریف رون ڈی سینٹیس بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کرنے میں ٹرمپ کی تقلید کی۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے ہمیشہ ملک میں قانون کی حکمرانی پر حملہ کیا اور اب یہ لوگ اس بات کو دہرا رہے ہیں۔ انہیں شرم کرنی چاہیے۔پیلوسی نے کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والی ہاو¿س کمیٹی کے کام کی تعریف کی جس نے محکمہ انصاف کو ان حقائق کے بارے میں بتایا جو بالآخر جیوری کے ذریعہ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کا باعث بنے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ منگل کو جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں “مداخلت کرنے کی کوشش” پر فرد جرم عائد کی تھی۔