Heavy fighting in Ukraine; Mariupol evacuation delayedتصویر سوشل میڈیا

قیف: یوکرین کے دارلخلافہ قیف فتح کرنے میں بری طرح ناکام رہنے کے بعد روسی افواج نے جھلاہٹ میں مشرقی یوکرین خاص طور پر دونباس خطہ پر ،جس میں روس نواز علیحدگی علاقے ڈونیسک اور لوگانسک بھی ہیں، بھرپور توجہ مرکوز کرتے ہوئے تابڑ توڑ زمینی و فضائی حملے جاری رکھے ۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق خاص طور پر ازیم،لیمان اور روبیزین کے ارد گرد گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے کیونکہ روسیوں نے سیورودونسک پر، جو قیف کے زیر کنٹرول آخری مشرقی شہر ہے، تازہ کمک کے بعد حملے کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یوکرین کی وزارت دفاع نے مزید کہا لوگانسک خطہ کی صورت حال محض ان چند الفاظ میں،گھمسان کا رن پڑنا،بیان کی جاسکتی ہے۔

لوگانسک کے گورنرن نے کہا ہے کہ وہ 9مئی سے پہلے ،جس روز کہ روس نازی جرمنی کی اتحادیوں بشمول اس وقت کے سوویت یونین کے آگے 1945کی خود سپردگی کا دن مناتے ہیں، جنگ میں مزید شدت کی توقع رکھتے ہیں۔تاہم روسی وزیر خارجہ سرگی لاروف نے اطالوی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ روس کی فوجیں یوم فتح سمیت اپنے کسی بھی اقدامات میں ردوبدل نہیں کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *