Heavy rain cripples life in Karachiتصویر سوشل میڈیا

کراچی: (اے یو ایس ) کراچی میں اتوار کے روز شروع ہونے والی شدید بارش نے پیر کے روز مزید خطرناک رخ اختیا کرلیا جس میں بجلی کا کرنٹ لگنے یا شہر کے مختلف حصوں میں ٹہر جانے والے پانی میں ڈوب کر کم از کم11افراد ہلاک ہو گئے۔ پیر کے روز شدید بارش کے بعد نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔شدید بارشوں کے بعد کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پیر کو عام تعطیلرہی۔ حکومتِ سندھ نے دونوں ڈویژن میں اتوار کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اتوار کو ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے کراچی میں پیپلز بس سروس اور گرین لائن بس کے آپریشنز بھی معطل رہیں ۔اتوار کی بارش کے بعد کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر اور ٹاور سمیت اولڈ کراچی کی سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں اور ندی نالے ابل پڑے۔ کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے راہ گیروں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوگئیں۔

لیاقت آباد سی ون ایریا، عزیز آباد بلاک ٹو، پی ای سی ایچ ایس، ملیر الفلاح سوسائٹی، ڈیفنس فیز فور کمرشل کی سڑکوں پر پانی کا راج رہا اور پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔اسی طرح ناگن چورنگی پر سڑکیں اور فٹ پاتھ پانی میں ڈوب گئے۔ کے پی ٹی، سب میرین اور مہران انڈر پاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بھی بند ہے۔ بجلی فراہم کرنے والے شہری ادارے ‘کے الیکٹرک’ کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران حفاظت کے باعث 90 فیڈرز بند کر دیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *