Helicopter splashes down near Miami Beach swimmerتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس)حکام نے بتایا کہ ہفتے روز کی دیرگئے رات کو فلوریڈا کے میامی ساحل کے قریب ایک ہیلی کاپٹر بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا، جو ایک پرہجوم علاقے میں تیراکوں سے محض چند میٹر کے فاصلے پر گرا۔ہیلی کاپٹر سے دو مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں تین مسافر سوار تھے۔

میامی بیچ پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر کہا کہ اسے ہفتے کے روز جنوبی ساحل کے قریب واقع علاقے میں ہونے والے حادثے کے بارے میں کال موصول ہوئی تھی۔پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر سمندر کے اوپر اڑتے ہوئے پانی میں گر کر تباہ ہوتا ہے، جب کہ ساحل سمندر پر لوگوں کی بڑی تعداد دھوپ میں بیٹھے ہیں اور بہت سے تیراکی کر رہے ہیں۔

پولیس نے اس علاقے میں ساحل سمندر کے کچھ حصہ بند کر دیا، جہاں مسافر اکثر آو¿ٹ ڈور کیفے، ریستوراں اور دکانوں پر آتے ہیں۔پولیس نے مزید کہا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حادثے کے حالات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *