Hezbollah's actions can lead the entire region to war - Lapidتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب:(اے یو ایس ) اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے لبنان کے ساتھ سرحد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے لبنانی حزب اللہ کی طرف سے ناقابل قبول جارحیت کے خلاف سخت فوجی ردعمل کی دھمکی دی اور کہا کہ اس کی کارروائیوں سے پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا ۔قبل ازیں پیر کے روز اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے ایک ڈرون کو، جو لبنان کی سرزمین سے گذررہا تھا ، روک کر مار گرایا۔

گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ اگر بحری تنازع لبنان کے حق میں حل نہ ہوا تو وہ عسکری کارروائیاں بڑھا دیں گے۔لاپیڈ نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہے۔ ہمیں کشیدگی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، لیکن حزب اللہ کی جارحیت ناقابل قبول ہے۔ یہ ناگزیر ہے کہ یہ پورے خطے کو غیر ضروری کشیدگی کی طرف لے جائے گا۔سرحد کے دورے کے دوران وزیر دفاع بینی گینٹز اور اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔

اسرائیل حزب اللہ کو اپنے لیے سب سے سنگین فوری خطرہ سمجھتا ہے اور اندازہ ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے پاس اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے تقریباً 150,000 راکٹ اور پروجیکٹائل ہیں۔واضح ہو کہ اسرائیلی وزیراعظم نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *