Hideout busted in downtown Srinagarتصویر سوشل میڈیا

سرینگر : (اے یوایس) پولیس نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی اعانت کرنے والے جن دو اوور گراو¿نڈ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا دوران تحقیقات ان کے انکشاف کے بعد شہر سرینگر کے راجوری کدل علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ او جی ڈبلیو جوڑی کو مشترکہ طور پر سرینگر پولیس ، پلوامہ پولیس اور 50 آر آر نے گرفتار کیا ، پولیس کی پوچھ گچھ پر انکشاف ہوا کہ انھیں لشکر طیبہ کے کمانڈر ریاض ستھر گنڈ نے شہر کے علاقے میں ٹھکانہ بنانے کے لیے کہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کے بعد ، سرینگر پولیس نے سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ایک محاصرہ شروع کیا اور اس علاقے میں ٹھکانہ دریافت کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا “تاہم یہ خالی تھا اور گھر کے مالک سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *