High court dismisses Juhi Chawla 5G plea with a fine for Rs 20 lakhتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کے 5 جی وائرلیس نیٹ ورک ٹکنالوجی کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے جوہی چاولہ پر 20 لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل ہائی کورٹ نے بھارت میں 5 جی ٹکنالوجی کے نفاذ کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی درخواست پر اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا۔جوہی نے پیر کو ہائیکورٹ میں ملک میں 5 جی وائرلیس نیٹ ورک کے قیام کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ جس میں انہوں نے شہریوں ، جانوروں ، نباتات اور حیوانات پر اس ٹیکنالوجی کے تابکاری کے اثرات سے متعلق امور اٹھائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *