نئی دہلی: نامور بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ گزشتہ سال قطع تعلق کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے اداکار ہیمانش کوہلی نے کہا ’ میں نے نہیں بلکہ نیہا نے مجھے چھوڑا ہے ۔
خیال رہے کہ ہیمانش کا نیہا ککڑ سے بریک اپ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے اداکار ہیمانش کو کافی برا بھلا کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
حال ہی میں اس حوالے سے ممبئی ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ہیمانش کوہلی کا کہنا تھا کہ میڈیا سمیت سبھی لوگ مجھے نیہا ککڑ کا ایکس بوائے فرینڈ کہہ کر ہی بلاتے ہیں، میں سمجھتا ہو ںکہ میں کسی کے ساتھ تعلقات میں رہاہوں اور یہ عام بات ہے کہ میرا نیہا ککڑ سے نام جوڑا جاتا ہے، لیکن مجھے برا بھی لگتا ہے ، کیونکہ میری اپنی بھی ایک شناخت ہے جو میں نے سال 2011میں اپنے ٹی وی شو ، ہم سے ہے لائف‘سے شروع کی تھی، ا سکے بعد سال 2014میں مجھے میری فلم ’ یاریاں؟ سے بھی کافی پہچان ملی، میری اور نیہا کی ملاقات ا سکے کافی عرصہ بعد ہوئی تھی شائد 2017میں جب میں ’ رانچی ڈائریز ‘ کی تشہیر کر رہا تھا ، فلم میں نیہا نے ایک گانا گایا تھا، ا سکے بعد ہم اکثر ملنے لگے اور تقریباً ایک سال تک ساتھ رہے ، میں اس رشتے کے لئے سنجیدہ تھا اور شادی کرنے کا بھی منصوبہ تھا۔
ہمانش کوہلی نے نیہا کے ساتھ بریک اپ کے حوالے سے مزید بات کر تے ہوئے کہا ’ میری طرف سے ایسا برا کچھ نہیں کیا گیا تھا ،لیکن سب اندازہ لگانے لگے تو سب بگڑ گیا ، یہ میرے زندگی کا سب سے برا دور تھا، اب چیزیں تھوڑی ٹھیک ہوئی ہیں لیکن ہاں ، ایک وقت ایسا تھا جب پوری دنیا سوشل میڈیا پر مجھے برا بھلا کہہ رہی تھی ، کوئی بھی اس وقت سچائی نہیں جاننا چاہتا تھا ،لوگوں نے جو نیہا نے کہا اسی پر اندازہ لگانا شروع کر دیا اور مجھے ولن بنا دیا گیا ہے ، نیہا ککڑ ٹی وی شو پر رو دیں اور سب لوگوں کو ان پر یقین ہو گیا ، سب مجھے مورد الزام ٹہرانے لگے میں بھی رونا چاہتا تھا ، میرا بھی بہت کچھ کہنے کا دل کرتا تھا لیکن کچھ وقت میں نے خاموش رہنا ہی مناسب جانا۔جس لڑکی کو میں نے اتنا پیار کیا ا سکے خلاف میں کیسے بول سکتا ہوں۔
ہمانش نے مزید کہا کہ ’ الگ ہونے کی بہت ساری وجوہ تھیں لیکن میں ان پر بات نہیں کر سکتا ، میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہو ںکہ وہ ( نیہا) ا س رشتے کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تھیں اور ا سلئے ہم دونوں نے الگ ہونےکا فیصلہ لیا ، یہ ان کا فیصلہ تھا اور میں اس کی عزت کرتا ہوں لیکن اس کے باوجود وہ میرے خلاف پوسٹ لکھتی رہیں ۔