نئی دہلی: ٹی وی کی دنیا سے فلموںمیں قدم رکھنے والی اداکارہ حنا خان جن کی فلم ’ ہیکڈ‘ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے اپنی فلم ’ ہیکڈ‘اورپنی ذاتی زندگی اور بوائے فرینڈ روکی جیسوال سے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ ابھی تو کیرئر کی شروعات ہے ،شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔

انڈین ایکسپریس سے گفتگو میں اداکارہ حنا خان نے کہا ’ کہ میرے کیرئر کا ابھی آغاز ہوا ہے، میں شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہوں، میں ابھی اپنی لائف میں پوری طرح سیٹل بھی نہیں ہوئی ہوں۔

حنا خان نے مزید کہا کہ ’ شادی تو میرے لئے ایک رسم ہے، ہاں! میں تقریباً دو سے ڈھائی سال بعد شادی کے بارے میں سو چ سکتی ہوں، یا شائد شادی کر لوںگی ایسا کہنا بہتر ہوگا۔ خیال رہے کہ حنا خان اور روکی جیسوال کافی دنوں سے ساتھ ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *