دوبئی: انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کے مطابق آئندہ سال یعنی 2022میںاکتوبر میں دیوالی کے آس پاس متحدہ عرب امارات کے دبئی میں ہندووں کا مندر کھلے جانے کا امکان ہے۔
اخبار کے مطابق یہ مندر جو جبل علی میں واقع ہے ، سندھی گورو دربار مندر کی توسیع ہے جو متحدہ عرب امارات کے قدیم ترین ہندو مندروں میں سے ایک ہے۔راجو شراف نے، جو سندھی گو رودربار مندر کے ٹرسٹی ہیں، کہا کہ اس مندر کے فن تعمیر میں عرب ممالک سے متلعق ڈیکوریٹو چیزیںہونگی اور یہ 11 ہندو دیوتاو¿ں کا گھر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مندرا بھی زیرتعمیر ہے۔خلیج ٹائمز کے حوالے سے شراف نے کہا کہ ابھی تک مندر کے کنارے لگانے اور کاسٹنگ وغیرہ کا مکمل کام ہوچکا ہے۔ ہم اسے دیوالی 2022 کے موقعے پر کھولنے کا منصوبہ طے کر رہے ہیں۔
شراف نے مزید کہا کہ اس مندر کی بنیاد فروری 2020 میں رکھی گئی تھی۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعداس علاقے میں کئی چرچ ، سکھ گورو نانک دربار، اور ایک ہندو مندر ہوں گے۔
شراف نے کہا کہ ہم مقامی معیشت کومضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس کے پیچھے حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے مذہب سے بالاتر ہوکر ہمیں بھر پور تعاون فراہم کیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ زائرین ثقافتی تقریبات ، مذہبی اجتماعات اور دیگر اجتماعی تقریبات کے لئے بینکٹ ہال کا استعمال کرسکیں گے۔