Hothis attack on western Maarib folied , 13 militants killedتصویر سوشل میڈیا

صنعا🙁 اے یو ایس ) یمن کی آئینی فوج نے بتایا ہے کہ منگل کے روز حوثی ملیشیا نے مغربی مآرب میں المشجح کے محاذ پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا ہے۔ جوابی حملے میں 13 حوثی جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔مآرب میں یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے المشجح کے محاذ پرکئی گھنٹے تک حملہ جاری رکھا تاہم ہمارے بہادر سپاہیوں نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرکے اسے نہ صرف پسپائی پرمجبور کیا بلکہ اسے بھاری جانی اور مالی نقصان سے بھی دوچار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے توپ خانے سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی جب کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آبادی کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے حوثی ملیشیا کو اس کے متعدد ٹھکانوں سے مار بھگایا۔ حوثیوں کو مغربی مآرب کے محاذ پر بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *