Hours after Union Minister's claim, Centre says no relocation of Rohingyas to flatsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یو ایس ) قومی راجدھانی دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کو گھر دئے جانے سے متعلق میڈیا میں چل رہی خبروں کی وزارت داخلہ نے تردید کی ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ واضح کیا ہے کہ دہلی کے بکروالا میں غیر قانونی روہنگیا مہاجرین کو ای ڈبلیو ایس فلیٹ دینے کیلئے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔

دراصل دہلی سرکار نے روہنگیا کو ایک نئے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے گورنمنٹ آف نیشنل کیپٹل ٹیریٹری ا?ف دہلی کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ روہنگیا غیر قانونی غیر ملکی موجودہ مقام پر بنے رہیں گے، کیونکہ وزارت داخلہ پہلے ہی وزارت خارجہ کے ذریعہ سے متعلقہ ملک کے ساتھ ان کے ڈیپورٹیشن کا معاملہ اٹھا چکا ہے۔ ان غیر قانونی غیرملکیوں کو قانون کے مطابق ان کے ڈیپورٹیشن تک ڈیٹینشن سینٹر میں رکھا جانا ہے۔

دہلی سرکار نے موجودہ مقام کو ڈیٹینشن سینٹر اعلان نہیں کیا ہے۔ انہیں فورا ایسا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے پہلے ہاو¿سنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اعلان کیا تھا کہ قومی راجدھانی دہلی میں رہائش پذیر روہنگیا پناہ گزینوں کو جلد ہی 250 سرکاری رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان رہائش گاہوں میں کل 1100 پناہ گزینوں کے رہنے کا بندوبست ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو دہلی کے بکروالا علاقہ میں ای ڈبلیو ایس فلیٹوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ انہیں بنیادی سہولیات، یو این ایچ سی آر آئی ڈی اور دہلی پولیس سے 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔خبر تھی کہ دہلی کے چیف سکریٹری کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس اور وزارت داخلہ کے افسران بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *