House collapses in Bihar's Chhapra due to explosion, six deadتصویر سوشل میڈیا

چھپرا: (اے یو ایس ) بہار کے چھپرا ضلع میں ایک عمارت میں بم دھماکہ سے کم از کم 6افراد ہلاک ہو گئے ۔خیرا تھانہ علاقے کے کھودائی باغ گاوں میں ہونے والے اس حاد ثہ میںہلاک ہونے والوں میں5افراد ایک ہی کنبہ کے ہیں ۔ دھماکے کے سبب زمیں بوس ہوئی عمارت کے ملبے سے زبھی تک 6 افراد کی لاش نکالی جاچکی ہیں۔ جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملبے میں کئی مزید افراد کے بھی دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ عمارت میں غیر قانونی طریقے سے پٹاخہ بنانے والی فیکٹری چل رہی تھی۔ اتوار کی صبح اچانک یہاں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد تباہ گھر سے تین سے چار ایل پی جی سلینڈر کو نکال کر باہر پھینکا گیا۔ گھر سے سلینڈر پھینکے جانے کے بعد لوگوں نے بدحواسی میں بھاگنا شروع کردیا۔ ناظرین کے مطابق، دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی آواز دو سے تین سے کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے سبب عمارت میں آگ بھڑکنا شروع ہوگئی اور وہ بھربھرا کر گر پڑی۔

عمارت کے ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سنتوش کمار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے زبردست دھماکہ کی فورنسک (FSL) اور ماہرین کی ٹیم سے جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔ دھماکے کی جانچ کے لئے ایف ایس ایل کی ٹیم مظفر پور سے جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ خیرا علاقے میں فیکٹری میں بم بنانے کے دوران دھماکہ کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی یہاں بم بنانے کے دوران دھماکہ ہوچکا ہے اور ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *