House Votes 223-205 to Call on Pence to Strip Trump of Powerتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: گذشتہ ہفتہ کیپٹل ہل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد ایوانِ نمائندگان میں قانون سازوں نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں نائب صدر مائیک پینس پر دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ آئین کی25ویں ترمیم کے ذریعہ صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کریں۔

قرار داد میں مسٹر پینس سے کہا گیا ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو حکومت چلانے کے لیے نااہل قرار دیں اور خود فوری طور پر نگرں صدر کے فرائض انجام دیں۔میری لینڈ سے ڈیموکریٹ نمائندے جیمی ریسکین نے کہا کہ ہم انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ 25ترمیم کے ہنگامی استعمال کا وقت آن پہنچا ہے۔

قانون سازوں نے انتباہ دیا کہ اگر مسڑ پینس نے منظور کردہ اس قرار داد پر عمل آوری سے انکار کیا تو وہ بدھ کے روز صدر ٹرمپ کا مواخذہ کریںگے۔قانون سازمسلح محافظوں کے پہرے میں زبردست حفاظتی بندوبست والے کیپٹل ہل پہنچے۔ یہ قرار داد 205کے مقابلہ223ووٹ سے منظور کی گئی۔

قبل ازیں مسٹر پینس نے ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو ایک مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا کہ ”میں نہیں سمجھتا کہاس قسم کا لائحہ عمل ہمارے ملک کے مفاد میں بہتر ہے یا ہمارے آئین سے مطابقت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *