Houston post office named after slain Sikh cop Dhaliwalتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: ویسٹ ہوسٹن میں ایک پوسٹ آفس کا نام ہند نژاد امریکی سکھ پولیس افسر سندیپ سنگھ دھالیوال کے ، جنہیں 2019 میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا، نام پر رکھاگیا ہے۔ 42سالہ دھالیوال کو 27 ستمبر 2019 کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ڈیوٹی پر تھے۔ دھالیوال نے ایک گاڑی کو ٹریفک سگنل پر روکا تھا جس میں سوارایک شخص نے اسے گولی مار دی تھی۔ اس سے پہلے ، دھالیوال 2015 میں سرخیوں میں آئے تھے ، جب وہ ٹیکساس میں پہلے سکھ پولیس افسر بننے والے تھے جنہیں پگڑی پہننے اور داڑھی رکھنے کا حق دیا گیا تھا۔

منگل کے روز ان کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی ، جہاں امریکی ایوان نمائندگان میں نام کی تبدیلی کی قرارداد پیش کرنے والی خاتون قانون ساز لیزی فلیچر نے کہا کہ 315 ایڈکس ہاویل روڈ پر واقع پوسٹ آفس کا نام ان کے نام سے رکھنا مناسب ہے ، کیونکہ انہوں نے کمیونٹی کی خدمات کے لئے اپنی جان قربان کردی ہے۔ فلیچر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے دھالیوال کی بے لوث خدمت کی زندگی کو یادگار بنانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہماری کمیونٹی کی بہترین نمائندگی کی ، انہوں نے دوسروں کی خدمت کے ذریعے مساوات ، تعلقات اور برادری کے لیے کام کیا۔اس عمارت کا نام بدل کر ڈپٹی سندیپ سنگھ دھالیوال پوسٹ آفس رکھ دیا گیا۔ دھالیوال کے والد پیارا سنگھ دھالیوال نے ہیوسٹن کے لوگوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سنگھ نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کے ایک عمل سے اپنے خاندان سے جدا کر دیا گیا ، ہمیں ہوسٹن کمیونٹی کی طرف سے بہت زیادہ حمایت اور پیار ملا ہے۔ ہم بہت شکر گزار ہیں اور اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ سندیپ کو اس طرح یاد کیا جا رہا ہے۔ وہ ہمیشہ کے لیے شہر کا حصہ بن گیا ، اس نے اپنے فرائضدیانتداری سے سرانجام دیے۔دریں اثنا ، یو ایس پوسٹل سروس ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر جولی ولبرٹ نے کہا کہ پوسٹ آفس کا نام تبدیل کرنا کوئی عام موقع نہیں ہے اور یہ صرف چند لوگوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ سکھ امریکن لیگل ڈیفنس اینڈ ایجوکیشن ( سالڈف)ساو¿تھ ویسٹ زون کے ڈائریکٹر بوبی سنگھ نے کہا کہ سندیپ سنگھ دھالیوال ایک گائیڈ بننے کے لئے سروس میں نہیں آئے تھے ، انہوں نے بس دل سے کھلے جذبات سے لوگوں کو ایک ساتھ لانے کے ارادے سے کام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *