Houthi ballistic missile struck a school in Hayran district in Hajjahتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یوایس)یمن کے صوبے حجہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے حیران ضلع کے ایک اسکول کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں اسکول کو شدید نقصان پہنچا۔اس سے قبل ہفتے کے روز حوثی ملیشیا نے مارب صوبے کے ضلع حریب میں ایک اسکول پر ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کیا تھا جس میں تین طلبہ شدید زخمی ہو گئے۔یمن میں جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثی ملیشیا مختلف صوبوں میں درجنوں اسکولوں پر بم باری کر چکی ہے۔ اسی طرح کئی اسکولوں کو قید خانوں اور عسکری ٹھکانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یمن کی سرکاری فوج نے ہفتے کی شام سرکاری ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ فوج نے حجہ صوبے میں حرض ، عبس اور حیران کے اضلاع میں بھرپور حملے کر کے حوثیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان پہنچایا۔ مزید یہ کہ حوثی ملیشیا کے درجنوں عناصر قیدی بنا لیے گئے۔اس دوران میں فوج نے چھوٹے اور درمیانے ہتھیار واپس لے لیے اور مختلف اقسام کے گولہ بارود کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔

یمنی فوج کے ففتھ ملٹری زون کے میڈیا سینٹر کے مطابق یمن میں آئینی فوج کے حامی عرب اتحاد کے طیاروں نے عبس اور حرض کے محاذوں پر حوثیوں کے جتھوں پر چار فضائی حملے کیے۔ ان کے نتیجے میں تیس سے زیادہ حوثی ارکان مارے گئے۔یمنی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔ اس طرح گذشتہ 24 گھنٹوں میں مار گرائے جانے والے ڈرون طیاروں کی تعداد 11 ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *