Houthi drone site destroyed by Saudi-led coalition in Yemenتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس)یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعہ کو علی الصباح صنعا کے مغرب میں ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ اس ٹھکانے میں ڈرون طیاروں کو کنٹرول کرنے کا آپریشنز روم بھی واقع تھا۔اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملے شہریوں کے تحفظ کے لیے مطلوب عسکری کارروائیوں کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے پیر کی صبح بتایا تھا کہ عرب اتحاد نے دارالحکومت کے شمال میں فضائی حملے کیے ہیں۔

بیان کے مطابق ڈرون طیاروں کے کنٹرول کے لیے فرنٹ کمیونی کیشن اسٹیشنز چلانے کے واسطے استعمال کیے جانے والے رابطہ نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔عرب اتحاد نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیا معاند انہ کارروائیوں کے لیے یمنی ریاست کے سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو عسکری مقصد سے استعمال کر رہی ہے۔ شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان مقامات سے دور چلے جائیں۔واضح رہے کہ ایران نواز حوثیوں نے حالیہ عرصے میں ڈرون طیاروں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ اس دوران میں یمن میں شہری ٹھکانوں اور علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *