Houthi drone targets Khamis Mushait, Saudi defence destroy the bomb-laden objectتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس ) عرب اتحاد نے منگل کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے چھوڑا گیاایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا بارود سے لدا ایک اورڈرون مارگرایا ہے۔حوثیوں نے اس ڈرون سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

واضح ہو کہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کے مختلف شہروں کے رہائشیوں کو ہدف بنا نے کی مسلسل کوششیں کرر ہی ہے۔ اور سعودی اتحاد سعودی شہریوں اور بنایدہ ڈھانچوں کے تحفظ کے عملی اقدامات کر رہا ہے۔اس ڈرون حملے سے ایک روز قبل ہی عرب اتحادی فوج نے یمن کے صوبہ مآرب میں حوثیوں کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا تھا۔

اس کے نتیجے میں ایک ایرانی ماہرحیدر سرجانی اور حوثی ملیشیا کے نو جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ یمنی وزیراطلاعات معمرالاریانی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس حملے کے مہلوکین میں حوثی ملیشیا کے دو کرنل بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *