صنعا:(اے یو ایس)مغربی یمن میں ایک حوثی بندوق بردار نے اپنے خاندان کے 4 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک اور دو افراد کو زخمی کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ایک حوثی بندوق بردار نے وراثت کی تقسیم کے تنازعے کے نتیجے میں اپنے خاندان کے چھ افراد کو گولی مار دی۔ یہ واقعہ مغربی یمن کے الحدیدہ گورنری میں پیش آیا۔ یہ واقعہ ایران نوازحوثی گروپ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم کے بڑے جرائم میں سے یہ بھی ایک جرم ہے۔
مقامی میڈیا ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی کہ حوثی ملیشیا کی صفوں میں شامل بندوق بردارمحمد قاید نصر العسکری نے الحدیدہ کے جنوب مشرق میں جبل راس کے عسکری ڈاریکٹوریٹ میں اپنے خاندان کے چھ افراد کو گولی مار دی، جس کے نتیجے میں سے ایک خاتون اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق جب دو بزرگ خواتین زخمی ہو گئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے جنگجو کا 60 سالہ بھائی سعید، اس کا 23 سالہ بھتیجا فایز سعید،22 سالہ بھتیجی مریم سعید اور ان کے خاندان کا ایک بچہ گیارہ سالہ سلطان سلمان العسکری ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے60 سالہ سالم حاجب اور 20 سالہ محمد عبدالحفیظ صالح حاجب زخمی ہوگئے۔وراثت کی تقسیم پر تنازع کے نتیجے میں خاندان کے خلاف ج±رم کا ارتکاب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجرم حوثی ملیشیا کی طرف سے متحرک انتہا پسندانہ خیالات سے متاثر تھا۔