Houthi official kills 8 of his family in Yemenتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس)یمن کے صوبے ذمار میں حوثی ملیشیا کے نگراں عہدے دار کی جانب سے وحشیانہ فعل کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنے گھرانے کے 8 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ یہ واقعہ معبر شہر میں پیش آیا۔

یمنی میڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں حوثی ملیشیا کے مقرر کردہ ایک نگراں رہ نما”جمال عبدالملک ہاشم الکبسی“ نے اتوار کے روز پراسرار حالات میں اپنے گھرانے کے آٹھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں الکبسی کی والدہ ، بیوی ، دو بیٹے ، دو بیٹیاں ، بھائی اور سوتیلی والدہ شامل ہے۔

سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے جرائم کی وجوہات حوثی ملیشیا کے نگرانوں اور دیگر عناصر کا منشیات کا عادی ہونا ہے۔ یہ مواد ملیشیا کی جانب سے ان افراد کو لڑائی کے محاذوں پر فراہم کیا جاتا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ الکبسی کے ساتھ کیا ہوا۔ اسی طرح حوثیوں کے زیر قبضہ صوبے میں سیکورٹی حکام کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *