Houthi rebels killed in Yemen army airstrikes in Yemen's Maribتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس ) یمنی فوج نے مآرب کے علاقے المشجہ میں حوثی باغیوں کی نقل وحرکت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 140 حوثی جنگجو ہلاک کر دیے۔مقامی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوﺅں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں قافلے میں شامل تمام جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

یمنی فوج نے حوثی عناصر کو توپخانے کی گولہ باری سے نشانہ بنایا۔اس سے قبل گذشتہ روز بھی یمنی فوج کی کارروائی کے دوران مآرب میں جاری لڑائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔یمنی فوج نے حوثی باغیوں کو کاﺅنٹر انٹیلی جنس مشن کے ذریعے غلط معلومات فراہم کیں جس پر عمل کرتے ہوئے حوثی جنگجوﺅں نے مآرب کے علاقے پر پیش قدمی کی کوشش کی۔

اس نقل و حرکت کے دوران یمنی فوج کی گھات کے نتیجے میں حوثی قافلے کو بھاری نقصان پہنچا اور 140 جنگجو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ایران نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اپیلوں کے باوجود ماہ فروری سے مآرب میں ایک میدان جنگ کھول رکھا ہے۔ مگر متواتر جھڑپوں کے باوجود باغی فورسز کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *