Houthi sniper shot dead a 16-year-old girl in Taizتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس)منگل کے روزیمن کے جنوب مغرب میں تعز گورنری میں ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے سنائپرز کے ہاتھوں ایک یمنی بچی اپنے گھر کے قریب ہلاک ہو گئی۔تعز ہیومن رائٹس سینٹر نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکی غانیہ رباش علی شرف کو جبل المجمہ میں تعینات حوثی ملیشیا کے اسنائپرز نے ہلاک کر دیا۔مرکز نے اس جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک گولی لڑکی کی گردن میں اس وقت لگی جب وہ اپنے گھر کے قریب مقبنا ڈاریکٹوریٹ میں العشملہ گاؤں میں لکڑیاں جمع کر رہی تھی۔گزشتہ روز مقبنہ کے علاقے العبد اللہ میں ایرانی حوثی ملیشیا کی بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے زخمی ہو گئے تھے۔

حوثی ملیشیا کے نشانہ بازوں کے ہاتھوں ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے کے روزشہر کے مغرب میں بئر پاشا میں میں ایک بچی کوگولی مار کر زخمی کردیا گیا جب کہ تعز کے علاقے کالابہ ایک خاتون کو اسی طرح کے سنائپر آپریشن کا نشانہ بنا کر زخمی کیا گیا۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران حوثی ملیشیا نے تعز میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گورنری کے الگ الگ علاقوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔انسانی حقوق کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گذشتہ چھ سال کے دوران حوثی باغی ملیشیا کے ہاتھوں 17,326 شہری ہلاک اور زخمی ہوئے جن میں 3,916 بچے، 1,527 خواتین اور 1,053 بزرگ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *