Houthis in yemen violates ceasefire 188 times in 48 hours, kills 9 soldiersتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس ) یمنی فوج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں میں دو دن کے اندر حوثی ملیشیا کی فائرنگ سےکم سے کم 8 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے جمعرات اور جمعہ کو حدیدہ، تعز، الضالع، حجہ، صعدہ، الجوف اور مآرب کے محاذوں پر اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی 188 خلاف ورزیاں کیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حوثیوں کی خلاف ورزیوں میں توپ خانے، مختلف کیلیبرز، سنائپرز اور بمبار ڈرونز سے آرمی کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں قومی فوج کے 8 جوان ہلاک اور 9 دیگر الگ الگ مقامات پر زخمی ہوئے۔فوج نے نے تصدیق کی کہ فوجی دستوں نے مسلح حوثی گروہوں کی جانب سےتعز محور میں الاقروض محاذ میں فوجی مقامات کی طرف دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حوثی ملیشیا نے جنگ بندی کے لیے قومی فوج کے عزم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھکانے بنانے، خندقیں کھودنے، قلعہ بندی کرنے، کمک کو متحرک کرنے اور مختلف محاذوں پر جاسوس طیاروں کی تعیناتی کی کارروائیاں کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *