نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار رتک روشن دنیا بھر میں اپنی اداکا ری اور لک کی وجہ سے پہنچانے جاتے ہیں، تاہم ان کو اس لک کے چلتے انہیں گریک گاڈ کے لقب سے بھی نوازا گیا ہے۔ ایسے میں اب رتک روشن کو ایشیاءکا سب سے سیکسی شخص قرار دیا گیا ہے۔
بدھ کے روز لندن میں جاری ایک آن لائن سروے کے مطابق رتک روشن کو سال 2019کے ساتھ اس دہائی کا سب سے سیکسی ایشیائی مرد چنا گیا ہے۔برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کے ذریعہ سالانہ مرتب ’ سیکسیسٹ ایشائی میل’ رینکنگ میں اداکار رتک روشن پہلے نمبر پر ہیں۔
اس کا انتخاب دنیا بھر کے فلم سائقین کے ووٹ کی بنیاد پر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے ساتھ ساتھ ان کے وسیع اثرات کے بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
حالانکہ رتک روشن خود کو ملے اس ٹیگ کو اچیومنٹ نہیں مانتے ، ان کا کہنا ہے کہ ’ میں ان سبھی کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جو ایسا محسوس کرتے ہیں اور مجھے ووٹ دیا ہے ڈ میں مغلوب ہو ں،چیزوں کے بڑے مناظر میں محض ایک شخص کا روپ متعلقہ نہیں ہوتا ہے ، میں لوگوں کو ان کے دیکھنے کے طریقے سے نہیں تشخص کرتا، اسی طرح میں اپنے آپ کو جس طرح سے دیکھتا ہوں ، اس کے مطابق خود کو نہیں تشخص کرتا۔
سیکسی ایشائی مرد کی اس فہرست میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور دوسرے نمبر پر ہیںجب کہ گزشتہ سال وہ پہلے نمبر پر تھے۔ اس لسٹ میں ٹیلی ویزن اداکار ویوین ڈی سینا تیسرے ، ایکشن ہیرو ٹائیگر شراف چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہیں برٹش ایشائی پاپ اسٹار زین ملک پانچوے مقام پر رہے۔
(تصویریں انسٹاگرام )