Huge cache of arms, ammunition recovered in J&K's Anantnagتصویر سوشل میڈیا

سرینگر:(اے یو ایس) جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈورو شاہ باد علاقے میں پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب محمود آباد پل کے نزدیک پولیس نے ناکہ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ تاہم گاڑی میں موجود انتہاپسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے گاڑی میں سوار م انتہاپسندوں کا سراغ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔دراصل بیتی شب رات کے اوقات میں پولیس نے انتہاپسندوں کی نقل و حمل کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر محمود آباد ڈورو پل کے قریب ایک ناکہ قائم کیا اور حالیہ واقعات کی روشنی میں پولیس ٹیم نے تلاشی کاروائیاں شروع کیں۔مخالف سمت سے آنے والی ایک گاڑی پولیس پارٹی کو دیکھ کر رکی اور شک کی بنا پر پولیس ٹیم نے ہوائی فائرنگ کی، تاہم گاڑی میں موجود انتہاپسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

نامعلوم افراد نے جس گاڑی کو چھوڑا تھا اس کی تلاشی لینے پر گاڑی میں سے ایک لال رنگ کا بیگ ملا جس سے درج ذیل . AK-56، ہتھیار و گولی بارود برآمد کرکے پولیس نے ضبط کر لیا۔ اے کے 56 بیرل ، دو اے کے 47 میگزین، 3 پستول ، چھہ پستول میگزین، چھہ ہینڈ گرینیڈ، اے کے 47 کے 44 راونڈس، 9 ایم ایم ہتھیار کے 58 راونڈ اور ایک سلنگ بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *