ریاض:(اے یوایس) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں تارکین وطن کو ،جو غیرقانونی طور پر اقامت پذیر تھے یا دیگر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے، گرفتار اور ملک بدر کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم بھی جاری ہے۔ مختلف ریجنز میں زیر حراست 19 ہزار سے زائد افراد میں سے 8 ہزار 570 کو اقامہ قوانین جبکہ دس ہزار 295 سرحدی خلاف ورزی اور 947 کو لیبر لا کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کی سرحدی حدود غیرقانونی طورپر عبورکرنے کی کوشش کرنے پر 224 افراد گرفتار ہوئے جن میں سے 43 فیصد یمنی، 47 فیصد ایتھوپی، 5 فیصد دیگر قومیتوں سے ہیں۔اسی طرح سعودی عرب کی سرحد غیر قانونی طریقے سے عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے پرسرحدی محافظوں نے 47 افراد کو حراست میں لیا ہے، غیر قانونی تارکین کو نقل و حمل اور پناہ دینے کے الزام میں 5 افراد ہوئے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکڑوں تارکین وطن کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جبکہ ایسے افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے۔ مملکت کے قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو پناہ دینا یا انہیں کسی قسم کی نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا قانون شکنی میں شمار کیاجاتا ہے۔