Hungary ends evacuations in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

ہنگری: (اے یو ایس ) ہنگری کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام ہنگری کے شہریوں اور افواج کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔وزیرِ دفاع تیبور بینکو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کابل ایئرپورٹ سے 540 افراد کو ہنگری لایا گیا ہے جن میں 57 افغان کنبے اور 180 بچے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں حصہ لینے والے تمام 100 فوجی بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔تیبور بینکو کے مطابق افغان جنگ کے دوران ہنگری کے سات فوجی مارے گئے تھے۔یاد رہے کہ ہنگری غیر قانونی تارکین وطن کے یورپ میں داخل ہونے کا شدید مخالف ہے اور اس نے افغان مہاجرین کو یورپ میں بسانے کے منصوبے کی بھی مخالفت کی تھی۔

ہنگری کا کہنا ہے کہ صرف ا±ن افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے دیا جانا چاہیے جنہوں نے افغانستان میں ناٹو کی موجودگی کے دوران تعاون کیا تھا جن کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *