Husband and wife among 23-member gang guilty of sophisticated fraud in Saudi Arabiaتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب میں ایک خصوصی عدالت نے مالیاتی فریب دہی، ہیرا پھیر ، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا ہے۔ ریاض سے سعودی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق یہ گروہ اپنے جرائم کے ارتکاب کے لیے جس املاک ،عمارتوں، کاروںاور آلات کااستعمال کرتا تھا انہیں بھی ضبط کر لیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی دھوکہ دھڑی میں ملوث 23 افراد کو مجموعی طور پر 111 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مالیاتی فریب دہی میں ایک سعودی خاتون اور اس کا غیر ملکی شوہر بھی شامل ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ملزمان پر جعلی آن لائن کمپنیاں بنا کر لوگوں کو لوٹنے کا الزام ثابت ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *