Husband kills wife for opposing sale of minor daughter in Pakistanتصویر سوشل میڈیا

پشاور: پاکستان کے صوبہ سندھ کے جام شورو ضلع کے سان قصبہ کے علاقے لکی شاہ صدر میں ایک مسلم شخص کو بیوی کا قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنی کمسن بیٹی کو فروخت کرنے کے خلاف بیوی کی جانب سے مزاحمت کیے جانے پر مشتعل ہو کر اس کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔ مبینہ قاتل کی شناخت ذوالفقار جسقانی کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم ذوالفقار زیادہ پیسوں کے لالچ میں اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن بیوی ببلی جسکانی اس کی مخالفت کر رہی تھی۔

چھاچھر تھانے کے ایس ایچ او ساجد گمبھیر نے بتایا کہ ملزم کو مقتولہ کے بھائی منور جسقانی کے مطابق ذوالفقار اپنی نابالغ بیٹی حمیرا کو شادی کے لیے ایک لاکھ روپے میں ایک شخص کے حوالے کرنا چاہتا تھا اور جب بیوی نے احتجاج کیا تو اس نے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا۔منور نے بتایا کہ ذوالفقار جسقانی پہلے ہی اپنی دو بیٹیوں کو پیسوں کے لیے اسی انداز میں فروخت کرچکا ہے ۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق ببلی جسکانی کی لاش سہون ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *