نئی دہلی: اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ پنگا‘ بھلے ہی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہے لیکن اس فلم کی ہدایت کار کا خیال ہے کہ اس کے ذریعہ سماج میں ایک خاص پیغام ضرور پہنچا ہے۔
ایک بیان میں ہدایت کار اشونی ائیر تیواری کا کہنا ہے کہ نئے دور میں جوڑے ایک دوسرے سے کسی بھی چیز کے موازنہ میں سب سے زیادہ ساتھ اور حوصلہ افزائی کی امید رکھتے ہیں۔
اشونی ائیر کا مزید کہنا ہے کہ ’ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ شادی کے بعد اگر خواتین اپنی نوکری جاری رکھنا چاہتی ہیں تو ان کو اب اتنی شدید تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جیسے پہلے کبھی کرنا پڑتا تھا تاہم ان کے لئے ایک حد طے ہے۔
اشونی ائیر نے آگے کہا کہ ’ اگر آپ ایک بیوی او رایک ماں ہیں، ساتھ ہی ایک اسکول ٹیچر بھی ہیں ، توٹھیک ہے ، گھر کی خاتون ایک طے وقت پر گھر واپس آجائے گی اور گھر کی دیکھ بھال کرے گی، کیونکہ ایک خاتون کا یہ فرض ہونے کے ساتھ ہی اس سے یہ امید بھی کی جاتی ہے ، شائد ا سلئے جب ایک عورت ماں بنتی ہے تو اس کا یہی خیال ہوتا ہے کہ بچے کی پرورش کرنا ہی اس کا خواب ہے ، اور دیگر ہدف کے بارے میں سوچنا منطقی شکل سے غلط ہے ، حالانکہ شہری زندگی ،طرزانداز میں اس چیز میں تبدیلی آ رہی ہے۔
خیال رہے کہ فلم ’ پنگا‘ کا مرکزی کردار ’جیا‘ جو کی ایک کبڈی چمپئن ہوتی ہے ، وہ بھی شادی کے بعد زچکی کی خوشی حاصل کرنے بعد 32سال کی عمر میں پھر سے کھیل میں واپسی کرتی ہے ۔
اشونی نے کا کہنا ہے کہ ’ نئے دور کے جوڑوں کو ، جو میٹرو شہر میں رہتے ہیں، انہیں یہ احساس ہے کہ آج کے دور میں زندگی بسر کرنا مہنگا ہے، اور مرد کو بھی احساس ہے کہ شادی شدہ دونوں کا کام کرنا ضروری ہے۔