نئی دہلی: حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں پنجابی گلوکارہ و اداکارہ ہیمانشی کھورانہ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ عاصم ریاض کے ساتھ تعلقات میں ہیں، انکشاف کیا ہے کہ وہ ان سے ڈیٹ کر رہی ہیں۔
خیا ل رہے کہ دونوں بگ باس سیزن 13میں حصہ لیا تھا جہاں عاصم ریاض نے ہیمانشی کھورانہ کو شادی کی پیشکش کی تھی، لیکن ہیمانشی نے اس پیشکش کا مناسب جواب نہیں دیا تھا ۔
اب اس حوالے ویب سائٹ اسپاٹ بوئے کےساتھ گفتگو میں گلوکارہ و اداکارہ ہیمانشی کھورانہ نے کہا ’ ہاں!ہم دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ شادی ابھی نہیں ، ہم شادی کرنا چاہتے ہیں ،لیکن ابھی نہیں ، ایسا کرنا تھوڑا جلدی ہوگا۔
مزید گفتگو میں ہیمانشی نے کہا’ میں نے عاصم کے والدین سے ملاقات کی ہے ، یہ سب اس لئے ہو رہا تھا کیونکہ ہر کسی کو لگ رہا تھا کہ گھر (بگ باس ہاؤس)میں فیک لوگ ہیں، اس لئے اتنا کنفیوزن ہو رہا تھا ، جب تک آپ باہر آکر بات نہیں کرتے ، تب تک چیزیں صاف نہیں ہوتی ،اب سب کچھ ٹھیک ہے، میرے گھر والوں کو بھی ہم دونوں کے رشتے سے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔
ہیمانشی نے آگے کہا کہ ’ میرے اور عاصم کے درمیان رشتہ کافی اچھا ہے اور گھر والے بھی اس سے خوش ہیں لیکن شادی کے لئے دونوں ہی ابھی کچھ وقت لیں گے۔