نئی دہلی: عنقریب میں بالی ووڈ فلمساز لو رنجن کے اگلے پروجکٹ کی فلم میں جس کے نام کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور پردہ سمیں پر نظر آئیں گی۔

اس حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ رنبیرکپور اور فلمساز لورنجن کے ساتھ کام کرنے کو لیکر کافی پرجوش ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ لو رنجن پہلی بار رنبیر کپور اور شردھا کپور کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

شردھا کپور نے حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیئے انٹریو میں کہا کہ ’میں رنبیر کپور کے ساتھ لورنجن کی فلم میں کام کرنے جا رہی ہوں، مجھے لو رنجن کی فلمیں ، پیار کا پنچنامہ ، سونو کے ٹی ٹو کی سوئٹی، کافی پسند ہیں، میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کو لیکر کافی پرجوش ہوں۔

اداکارہ شردھا نے مزید کہا کہ ’ وہ ( رنبیر) ہماری نسل کے سب سے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، مجھے ان کا کام بہت پسند ہے ، مجھے اس سے قبل رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے موقع نہیں ملا تھا اس لئے اس فلم کو لیکر کافی میں متجسس ہوں۔

شردھا کپور نے آگے بتایا کہ ’وہ مارچ میں اس فلم پر کام کرنا شروع کریں گی ، وہ اپنی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’ اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی کے بعد اس فلم کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گی۔

(تصویریں انسٹا گرام)