نئی دہلی: نیشنل فلم ایوارڈاور فلم فئیر ایوارڈ پانے والے بالی ووڈ اداکار وکی کوشل رواں سال میں فلموں کا آغاز فلم ’ بھوت: دی ہانٹیڈشپ‘ سے کرنے کو تیار ہیں ۔
فلم بھوت کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں وکی کوشل نے کہا ’ میں اپنے کیرئر کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتا ، میں اگر ایسا کروں گا تو اپنے کام کے ساتھ انصاف نہیں کر پاؤں گا ۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’ میرے لئے اچھے فلمسازوں کے ذریعہ بنائی بہترین فلموں کا حصہ ہونا ضروری ہے کیونکہ لوگ اچھی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ وہ جب تک مختلف طرح کی فلمیں کرتے رہیں گے اداکار کے طور پر انکی مقبولیت بڑھتی رہے گی۔
وکی کوشل نے مزید کہا کہ ’ میں نے فلم ’ اوری‘ سے قبل کوئی ایکشن فلم نہیں کی تھی ا سلئے مجھ میں وہ کرنے کی چاہت تھی، بھوت ، میری پہلی ڈراؤنی فلم ہے ، اسلئے مجھے کافی محنت کرنی پڑی ۔
خیال رہے کہ فلم ’ بھوت‘ 21فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔