نئی دہلی: جلد ہی فلم ’ گڈ نیوز‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا ہے کہ میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل اپنا نام عالیہ سے کیا را ایڈوانی کر لیا ۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عالیہ عرف کیارا ایڈوانی نے این بی ٹی سے کہا کہ ’ میں سخت محنت ، تقدیر اور خدا میں یقین کرتی ہوں، لیکن علم نجوم سے وابستہ کسی بات پر میرا یقین نہیں ہے، کبھی بھی میں نے علم نجوم کا استعمال نہیں کیا ہے ، میں نے جب اپنا نام عالیہ ایڈوانی سے کیارا ایڈوانی میں تبدیل کیا تب بھی کسی طرح کےعلوم شماری کا استعمال نہیں کیا تھا۔

کیارا ایڈوانی نے مزید کہا کہ ’ کئی لوگوں نے میری ماں سے پوچھا کہ کیا آپ لوگوں نے علم نجوم کے حساب سے نام تبدیل کیا ، تو میری ماں نے کہا کہ انہیں بھی یہ سب معلوم نہیں ، میں اور میرا پریوار صرف خدا کی عبادت کرتے ہیں کہ اس کا فضل قائم رہے ۔

اداکارہ نے آگے کہا کہ پہلی بار میں نے کیارا نام بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی فلم ’ انجانہ انجانی ‘ میں سنا تھا، اور یہ نام مجھے بہت پسند آیا کہ میںنے سوچ لیا تھا کہ جب میری بیٹی ہوگی ، تو اس کا نام کیارا رکھوں گی۔

اداکارہ ایڈوانی نے آگے کہا ’ پھر وقت آیا ، جب میں خود انڈسٹری میں لانچ ہونے جا رہی تھی ، لیکن عالیہ بھٹ پہلے سے تھیں، بہت بڑی اسٹار تھیں، مجھے لگا اگر انڈسٹری میں ایک جیسے دو نام ہو جائیں گے تو لوگ کنفیوز ہو جائیں گے ، پھر لوگوں کو سمجھانے بتانے کے لئے پورا نام لینا پڑتا ہے، میں چاہتی تھی کہ جب لوگ نام لیں کیارا تو انہیں میری عرفیت لگانے کی ضرروت نہ پڑے ، وہ سمجھ جائیں کیارا ایک ہی ہے ،اب مجھے ہی میرا نام بدلنا تھا تو میں نے سوچا بچہ نہ جانے کب آئے گا، ابھی اس نام کی ضرورت مجھے ہے اور میںنے اپنا نام تبدیل کرکیارا ایڈوانی کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *