نئی دہلی: ٹی وی کی دنیا کی مشہور اداکارہ رشمی دیسائی جو حال ہی میں معروف ریلٹی شو بگ باس سیزن 13میں نظر آئیں تھیں نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ جب وہ کیرئر کے آغاز میں ایک آڈیشن کے لئے گئی تھیں تو وہاں ایک شخص نے میرا فائدہ اٹھانے اور مجھے جنسی ہراساں کرنے کوشش کی تھی۔

سوبز ویب سائٹ پنک ولا کو دیئے ایک انٹرویو میں رشمی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب 13سال پہلے وہ اپنے کیرئر کا آغاز کر رہی تھیں تب وہ بہت کم عمر تھیں اور اور پوری طرح سے غیر فلمی بیک گراؤنڈ سے تھی ، وہ فلم انڈسٹری میں کسی کو نہیں جانتی تھیں۔

ادکارہ نے مزید کہا کہ ’ مجھے اب بھی یاد ہے ایک بار سورج نام کے شخص نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر میں کاسٹنگ کاؤچ سے نہیں گزرتی ہوں تو مجھے انڈسٹری میں کام نہیں ملے گا، مجھے نہیں پتہ وہ اب کہاں ہے ، جب پہلی بار ہم ملے تو اس نے مجھے میری تیاریوں کے بارے میں پوچھا اور مجھے نہیں پتہ تھا کہ ا سکا مطلب کیا ہے ۔

رشمی نے کہا کہ ’ میں نے ا س سے کہا کہ مجھے ا سکا مطلب نہیں معلوم ہ اور وہ کیا کہہ رہا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ پہلا انسان تھا جس نے میرا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی اور کسی نہ کسی طرح سے مجھے ہراسان کرنے کی کوشش کی تھی۔

رشمی دیسائی نے آگے کہا کہ ’ ایک دن اس نے مجھے آڈیشن کے لئے بلایا اور میں بے حد پرجوش تھی ، میں پہنچ گئی اور وہاں اس کے علاوہ کوئی نہیں تھا، وہاں کوئی کیمرہ نہیں تھا، اور اس نے بہت کوشش کی کہ وہ میرے مشروب میں نشیلی دوائی ملا کر مجھے بے ہوش کر دے ، لیکن میں انکار کرتی رہی، وہ کسی طرح سے ورغلانا چاہتاتھا ، میں دو ڈھائی گھنٹے بعد کسی طرح سے وہاں سے نکل آئی اور اپنی ماں کو سب کچھ بتایا ، ا سکے بعد میری ماں نے دوسرے دن جا کر اسے تھپڑ مارا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *