اسلام آباد:(اے یوایس)جمعیة علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے، جو پاکستان جمہوری تحریک کے بھی سربراہ ہیں، کہا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک کوئی سازش نہیں رچی گئی تھی بلکہ اس کی حکومت کو گرانے کا ذمہ دار میں ہوں ۔
یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان عالمی نہیں بلکہ میری سازش سے حکومت کھو بیٹھا۔ عمران خان پہلے سازش والا خط لہرا تارہا پھر یہ دعویٰ کیا کہ قتل کی سازش ہورہی ہے۔اور پھر دوسرے بہتان لگاتے رہے۔ ان کے سازشی بیان کو امریکہ نے بھی یکسر مسترد کردیا۔
سابق پی ٹی آئی کے رہنما بار بار کہا کہ ان کی حکومت کو گرانے میں امریکہ کا عمل دخل رہا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اسے مارنے کی سازش کی جارہی ہے۔ کون آپ کو مارے گا۔ یہ بس اپنی جھوٹی شہرت کے لئے کررہا ہے۔ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ عمران خان دھاندھلیوں سے ہی حکومت میں آئے اب وہ دوسرے پر الزام لگا رہے ہیںاس نے ملک کے خاتمے کا ایجنڈا بنایا تھا اور معیشت کو مشکلات میں ڈال دیا۔ملک میں جو مہنگائی ہے وہ ان کی حکومت کی دین اور عالمی زر فنڈ( آئی ایم ایف) سے کیے گئے معاہد ے کا شاخسانہ ہے ۔
