ICU beds for Covid-19 patients full in 14 Delhi private hospitals: Govtتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: باخبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق دہلی میں کوویڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے کچھ بڑے نجی اسپتالوں میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر بستروں کی شدید قلت ہو گئی ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ، دہلی حکومت نے کہا ہے کہ دہلی میں وینٹی لیٹر سے آراستہ بستروں کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا اور ایسے بستروں کا انتظام کیا جائے گا ۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں بہت سے آئی سی یو اور وینٹی لیٹر خالی ہیں۔ نجی میں بھی دو یا تین اسپتالوں میں کمی ہوئی ہے اس میں بھی فوری طور پر انتظام کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور 24گھنٹے کے اندر ان بستروں کا بندوبست کر دیا جائےگا۔

وزیر صحت جین نے کہا کہ دہلی میں نجی اسپتالوں میں آئی سی یو اور وینٹیلیٹر بستروں کی قلت دہلی میں بڑھتے ہوئے کیسوں کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں سے اس مرض میں مبتلا افراد کے بغرض علاج آنے کی وجہ سے سے بھی بتائی جاتی ہے۔دہلی کے14پرائیویٹ اسپتالوں میں کوویڈ 19-کے مریضوں کے لیے مخصوص آئی سی یو بستر کم وبیش بھر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *