If army wants to come in power we are ready to leave the government: says Khurdhid Shahتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وزیرخورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نام نہاد آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کا عمران خان کا مطالبہ ہر گز نہیں مانا جائے گا ۔

انہوںنے نومبر سے پہلے انتخابات کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ نہ قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی اور نہ ہی وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر فوج اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو موجودہ مخلوط حکومت اقتدار چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف کی مدت کار کو مکمل کرنے دی جائے۔اوراس لیے قبل ازوقت انتخابات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا معیشت کی صورت حال خطرناک ہے اور اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔حکومتی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبر یا نومبر میں الیکشن کرانے کے حق میں ہے۔ لیکن عمران خان اس پر بضد ہے کہ الیکشن کو فوری طورپر عمل میں لانا چاہےے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی تحریک انصاف پارٹی کے جلسوں پر پابندی نہیں لگائی، لیکن عمران خان اور اس کے ساتھی پہلے دن سے ہی یہ کہہ رہے تھے کہ یہ لانگ مارچ کیوں نہیں ہوگا اور اس سے ان کے ارادوں کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا اگر امن وامان خراب ہوا تو پولیس اور رینجرس کو بلایاجائے گا ، پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت کو برخاست کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *