If protest in Gaza turns into violence military action will be taken: says Israelتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب: (اے یو ایس ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کی کال کے بعد اضافی فوجی نفری بھیجنے کے ساتھ اسرائیل نے خبر دار کیا ہے کہ اگر غزہ میں احتجاج نے تشدد کی شکل اختیار کی تو ان کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں ہونے والی کسی بھی پرتشدد کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ غزہ میں کسی پرتشدد واقعے سے سرحد پر موجود ہماری فوج کو کوئی نقصان پہنچے۔

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والی اسرائیلی فوج کی نقل وحرکت کو دکھایا
ہے۔ادھر العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق مشرقی خان یونس میں غزہ کی سرحد کے قریب ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا ایک نوجوان بدھ کے روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بدھ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 32 سالہ اسامہ دعیج کی ٹانگ میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیاتھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین سرحدی باڑ کے قریب آئے اور باڑ سے دراندازی کی کوشش اور فوجیوں پر گولے داغے۔بیان میں کہا گیاہے کہ سرحدی باڑ کے قریب آنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی گئی تھی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ بچے سمیت 41 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *