iftar arrangements in Masjid Nabawi during first ten days of Zul Hajjaتصویر سوشل میڈیا

ریاض🙁 اے یو ایس )مسجد نبوی کے امور کی نگراں ایجنسی کی جانب سے ذو الحجہ کے ابتدائی دس روز کے دوران میں مسجد میں آنے والوں کے لیے روزہ افطار کرنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کو شہر میں رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دینے والے کئی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کھانے کے 13 ہزار بکس پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بکس دہی، پانی، کھجور، مدینے کی خصوصی روٹی اور خوشبو دار ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ آب زمزم کے 50 ہزار پیکٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔دریں اثنا سعودی وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں سال 1442 ہجری کے لیے حجاج بیت اللہ کی صحت و سلامتی برقرار رکھنے کے واسطے کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس مقصد کے لیے کئی احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔

اللہ کے حکم سے ان اقدامات کے ذریعے کرونا کی وبا کے بیچ حج سیزن صحت کے پہلو سے محفوظ رہے گا۔سعودی وزارت صحت حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اعلی ترین عالمی معیارات کے نفاذ کی خواہاں ہے۔ اس حوالے سے تمام عازمین حج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام احتیاطی اقدامات کی مکمل پابندی کریں۔ ان میں جسمانی فاصلہ، ماسک پہننا اور ذاتی صفائی کا اہتمام شامل ہے۔ ساتھ کرونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کر لینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس نے متعدد طبی تنصیبات اور مراکز تیار کیے ہیں جو مقامات مقدسہ میں اللہ کے مہمانوں کو علاج کی خدمات اور طبی دیکھ بھال و نگہداشت پیش کریں گے۔ ان میں 3 ہسپتال شامل ہیں جو عرفات کے مشرق میں ، جبل رحمہ پر اور وادی مِنی میں ہیں۔ ان کے علاوہ 6 طبی مراکز ہیں جن میں دو عرفات میں ، ایک عرفات کے پیدل راستے میں اور تین مراکز منی میں حجاج کرام کی رہائش کے مقامات پر ہوں گے۔وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ حجاج کرام کو طبی خدمات پیش کرنے کے لیے تربیت یافتہ طبی عملہ مقرر کیا گیا ہے۔ حج سیزن کے موقع پر ممکنہ طور پر شدید گرمی کے پیش نظر خصوصی انتظامات کی تیاری کی گئی ہے تا کہ ل±و لگنے کی صورت میں حجاج کرام کو فوری طبی امداد پیش کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *