IHC dismisses plea against issuing of diplomatic passport to Nawazتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہبر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف سابق حکومت عذر داری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایڈوکیٹ نعیم حیدر پنجھوتا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک عذر داری داخل کی تھی۔

جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وفاقی حکومت کو نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے باز رکھا جائے۔

مدعی نے کہا تھا کہ نواز شریف مجرم قرار دیے جاچکے ہیں اور ایک مقتدر عدالت نے انہیں بگوڑا قرار دے دیا ہے لہٰذ حکومت کسی بھی ا ایسے شخص کو غیر معمولی سہولتیں اور فائدے نہ پہنچائے۔تاہم عزت ماٰب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں اسے غیر معقول مطالبہ کہتے ہوئے عذر داری کو خارج کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *